مدینہ منورہ !! نمایندہ نوائے وقت نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار کو اعلیٰ سول اعزاز نشانِ امتیاز ملنے پر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف محمد اسحاق ڈار کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سول اور عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔ محمد اسحاق ڈار کو یہ اعزاز خارجہ امور میں شاندار حکمت عملی، عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ محمد اسحاق ڈار نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہے اور یہ اعزاز پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کی ایک اہم علامت ہے۔
محمد اسحاق ڈار کو نشانِ امتیاز — مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کی جانب سے مبارکباد
Aug 15, 2025 | 22:53