لیمونٹ پیٹرسن سے پھرمقابلہ ہوگا اوراس بار ضرور ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف باکسنگ ٹائٹل واپس حاصل کرلوں گا. پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان
امریکا میں سپر لائٹ ویٹ مقابلہ ہارنے والے برطانوی باکسر عامر خان نے جانبدارانہ امپائرنگ اور نتائج کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اہم میچ سے متعلق سچ سب کے سامنے لانا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک بار پھر وہ امریکی حریف لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف رنگ میں اتر سکیں گے۔ عامر خان کا کہناتھاکہ لیمونٹ پیٹرسن نے فائٹ کے بعد خودتسلیم کرلیاتھا کہ وہ دوبارہ فائٹ چاہتا ہے اور اس بار یہ فائٹ واشنگٹن یا برطانیہ کی بجائے لاس ویگاس جیسے نیوٹرل مقام پر ہونی چاہیئے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وزن کم کرنے کی کوشش میں انکی طاقت بھی کم ہوگئی تھی ۔