امریکا میں ہالی ووڈ کی نئی فلم دی آئرن لیڈی کا رنگا رنگ پریمیر ہوافلم تیرہ جنوری دوہزار بارہ کو ریلیز کی جائے گی۔
نیویارک میں منعقدہ فلم کے ریڈ کارپٹ پریمیئرمیں آسکر ایوراڈ یافتہ اداکارمیرل اسٹریپ سمیت فلم کی تمام کاسٹ نے شرکت کی ۔ فلم کی کہانی سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچرکی زندگی پر مبنی ہے ۔ جس میں فاک لینڈ جزیرے پر مارگریٹ کے فیصلوں، انکی یاد داشت کی کمزوری جیسے مرض کا شکار ہونے کے دور کے ساتھ انکی زندگی کےنرم گوشے کو بھی فلمایا گیا ہے۔ فلم کی ہدایتکارہ فلیڈا لوئڈ ہیں جبکہ فلم میں مارگریٹ تھیچر کا کردار باسٹھ سالہ آسکر ونر میرل اسٹریپ نبھا رہی ہیں،فلم میں سابقہ وزیر اعظم کے شوہر ڈینس کا کردار معروف اداکار جم براڈ بینٹ نے نبھایا ہے۔