مشرقی حلب میں باغیوں کے قبضے کے علاقے سے شہریوں کو نکالنے کے لیے نیا معاہدہ طے پاگیا، انخلاء کل سے شروع ہوگا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے مشرقی حلب میں باغیوں کے قبضے علاقے سے شہریوں کو نکالنے کے لیے نئے معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی،،اس سے پہلے منگل کو ہونے والا سمجھوتہ ناکام ہو گیا تھا۔ جس کے بعد شہر پر شدید بمباری کی گئی۔شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں باغی اب بھی موجود ہیں وہاں شدید بمباری کی جا رہے اور ان علاقوں میں پچاس ہزار سے زیادہ شہری بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ زید راد الحسین کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا شام کی حکومت کی واضح طور پر ذمہ داری ہے۔