کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضےسے اسلحہ برآمد کر لیا
شاہ فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وار داتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ادھر بغدادی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم پیر محمد عرف گڈو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ، نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے چالیس سالہ بشیر نامی شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا جبکہ لانڈھی چھ نمبر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔