ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے اوپی ڈیز میں ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے اوچھے ہتکھنڈے اختیار کرلئے
مسیحا مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے اپنے حلف کی خلاف ورزی کرنے لگے۔ ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے ہٹ درمی کی انتہا کردی۔
اوپی ڈیز میں ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے ینگ ڈاکٹرز نے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرنا شروع کردیئے۔ نشتر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں آنیوالے مریضوں کو زبردستی باہر نکال دیاینگ ڈاکٹرز کی آٹھ روز سے جاری ہڑتال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے سینئر ڈاکٹرز کو او پی ڈیز میں تعینات کردیا جس سے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بے اثر ہونے لگی تھی۔ ینگ ڈاکٹرز ہڑتال کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے بوکھلا گئے۔ دوسری جانب نشتر ہسپتال انتظامیہ بھی ینگ ڈاکٹرز سے نمٹنے کیلئے میدان میں آگئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے او پی ڈیز میں ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کی ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے پولیس طلب کرلی۔ انتظامیہ کے مطابق کسی کو مریضوں سے بدسلوکی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔