گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،
گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی صحت یاب ہو گئے،،، انہیں ہسپتال سے ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا،،، سعید الزمان صدیقی نے گیارہ نومبر کو گورنرسندھ کا حلف اٹھایا،،، جس کے دو دن بعد ان کی طبعیت بگڑ گئی،،، تیرہ نومبر کو گورنر سندھ کو ہسپتال منتقل کیا گیا انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا،،، ایک ماہ سے زائد ہسپتال میں رہنے کے بعد اب وہ صحت یاب ہوگئے ہیں،،، حلف برداری کے بعد سعید الزمان صدیقی چند گھنٹے ہی گورنر ہاؤس میں قیام کرسکے تھے۔ انھوں نے وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں سے ہسپتال میں ملاقاتیں بھی کیں،،، بوجہ علالت سعید الزمان صدیقی کسی اجلاس میں شریک ہوئے نہ دورے پر نکلے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی گورنر سندھ شرکت نہیں کرسکے۔۔۔،،، ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سعید الزماں نے ضروری فائلوں پر دستخط اور احکامات ہسپتال سے دئیے ،،،،