وزیراعظم نے ایوان میں جھوٹ نہیں بولا۔جس کا نام پاناما پیپرزمیں ہے ہی نہیں اس سے حساب مانگا جا رہاہے, خواجہ سعدرفیق
قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا تحریک انصاف اور اپوزیشن نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو گالیاں دیں, ہم بھی روبوٹس نہیں جذبات رکھنے والے انسان ہیں, اپوزیشن کے خلاف غنڈہ گردی کا لفظ استعمال ہوا اسے تسلیم کرتے ہیں اور معذرت خواہ ہیں, انہوں نے کہا وہ اشرافیہ کے نمائندے نہیں ایک عام ورکر ہیں,ان کے دامن پر کسی ڈکٹیٹر کیلئے زندہ باد کہنے کا داغ نہیں, سعد رفیق نے کہا مسلم لیگ ن پارلیمان میں جھوٹ کی سیاست نہیں کرتی,وزیراعظم نے پارلیمان میں کوئی جھوٹا بیان نہیں دیا,چاہتے تھے کہ معاملے پر کمیشن بنے,انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی سیاست سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر ہم جعل ساز اور جھوٹے نہیں, تحریک انصاف چھے سال سے مسلم لیگ ن کو گالیاں دے رہی ہے,جنہیں جمہوریت کی خاطر سن رہے ہیں ,وفاقی وزیر نے کہا دوسروں پر الزامات لگانے والے عمران خان کی اپنی ہی آف شور کمپنی نکل آئی,۔نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں نہیں مگر پھر بھی ان سے حساب مانگا جا رہا ہے, سعد رفیق نے کہا خورشید شاہ نے بھی ہمارے لیڈر پر الزامات لگائے اور جھوٹا کہا ۔باتیں نہ کی جائیں بلکہ ثبوت لائے جائیں۔ہم نے ایک پیسہ بھی پاکستان سے باہر نہیں بھیجا, وزیر ریلوے نے کہا اپوزیشن کی تحریک استحقاق عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے, دوسروں سے حساب مانگنے والے اپنا بھی حساب دیں, سعد رفیق نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا سنتا جا شرماتا جا, انہوں نے کہا دو ہزار چودہ سے عمران خان وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں انہیں سمجھائیں اگر ایسے ہی لگے رہے تو دو ہزار تیئس بھی گزر جائے گا