امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور آئندہ ہفتے امریکی فیڈرل ریزرو کے اجلاس کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1239.59 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1242.39 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈکے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1238.86 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1242.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1238.32 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.38 فیصد کمی کے ساتھ 1242.6 ڈالر فی اونس طے پائے۔