پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس جانے کی جلدی نہیں، وزیرخزانہ اسدعمر
اسلام آباد : وزیر خزانہ اسد عمر کہنا ہے کہ پاکستان پر آئی ایم ایف سے پروگرام لینے کیلئے دباؤ ختم ہوچکا ہے۔ پروگرام لینے کی کوئی جلدی نہیں ،آئی ایم ایف سےملکی مفاد مد نظر رکھ کربات کی جائےگی، سی پیک سے متعلق امریکہ اور آئی ایم ایف کے تمام سوالات کا تسلی بخش جواب دے دیا ہے
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے عرب اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے واضع کردیا کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کےپاس جانےکی جلدی نہیں، مالیاتی مسائل کو دوست ممالک سے ملنے والی رقم اور سخت حکومتی فیصلوں سے حل کر لیا ہے، آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ہیں، ایساپروگرام بناجوپاکستانی معیشت کےمفادمیں ہوا توہی لیاجائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف پروگرام لینےکیلئے جودباؤتھا وہ ٹل گیاہے، حکومت کےسخت فیصلوں سےمعیشت کوکچھ فائدہ پہنچاہے، سخت فیصلوں سےجاری کھاتوں کاخسارہ کم ہواہے، جاری کھاتوں کاخسارہ6سے7ارب ڈالر رہنےکاامکان ہے ، جاری کھاتوں کاخسارہ کم ہونےسےفنانسنگ کی ضروت میں کمی ہوگی۔