آسڑیلیا کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کا اعلان
آسڑیلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کر لیا۔ہفتہ کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے فلسطین میںدوریاستی قیام امن تک آسڑیلوی سفارتحانہ تل ابیب سے مغربی یروشلم ( مقبوضہ بیت المقدس )منتقل نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسڑیلیا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں قیام امن کی صورت مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارلحکومت دیکھنے کے خواہاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی میںاعتدال پسند جمہوریت آسڑیلیا کے مفاد میں ہے۔