ہاکی ٹیم کے 8 بہترین کھلاڑیوں کو سندھ رینجرز میں ملازمت مل گئی
کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی کے 8 جوانوں کی قسمت بدل دی، ہاکی ٹیم کے 8 بہترین کھلاڑیوں کو سندھ رینجرز میں ملازمت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز کے حکم پر کراچی سے تعلق رکھنے والے ہاکی ٹیم کے آٹھ اچھے کھلاڑیوں کو سندھ رینجرز میں ملازمت دے دی گئی۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کے انتہائی مشکور ہیں۔سیکریٹری جنرل کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین کا مؤقف بھی سامنے آ گیا، کہا ہمارا قومی کھیل ہاکی ہے، جب ملازمت ہی نہیں ہوگی تو کھیلے گا کون۔
حیدر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے 25 سال بعد روایت توڑ کر احسن قدم اٹھایا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ان سے سبق سیکھنا چاہیے۔
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ 25 سال بعد ہاکی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو ملازمت دی گئی ہے، سلیکٹ ہونے والے تمام جوانوں کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔