شہباز شریف کے خون میں سرطان کا باعث بننے والے اجزاء کی موجودگی کا انکشاف
شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظر عام پرآ گئی، میڈیکل رپورٹ میں سرطان کا باعث بننےوالےاجزاء کی موجودگی کاایک بارپھرانکشاف ہوا ہے-رپورٹ کے مطابق کرو موگرینن اے اجزاء کی موجودگی معمول سے زیادہ پائی گئی ہے جبکہ شہبازشریف کے خون میں کروموگرینن کی مقدار 545 ہے۔ اس سے قبل سابق میاں شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹروں نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ان کا دوبارہ خون کا ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کے زیر تفتیش ہیں اور عدالت نے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمارنڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج رکھا ہے۔