لندن میں مبینہ پراپرٹی سامنے لانے پر فیصل واوڈ عابد شیرعلی پر برس پڑے
مسلم لیگ (ن)کے رہنماعابد شیر علی کی لندن میں تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی مبینہ پراپرٹی کی ویڈیو کے سوا ال پر فیصل واوڈابرہم ہو گئے۔ فیصل واوڈا نے سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ سستی شہرت کیلئے عابد شیرعلی ایسے بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکہ کے بکنگھم پیلس کے سامنے کھڑ ے ہوکر کہتے ہیں کہ یہ فیصل واوڈا کا ہے۔ عابد شیر علی میرے خلاف ویسے ہی ثبوت لائیں جیسے میں لایا تھا پھر بات کروں گا۔انہوں نے عابد شیرعلی کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی کو خیراتی فنڈز سے علاج کی دعوت دیتا ہوں۔واضح رہے عابد شیر علی نے لندن میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ لندن میں اس جگہ کھڑا ہوں یہ جگہ وزیراعظم عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جس کا نام فیصل واوڈا ہے اس کی ملکیت ہے۔،اس پراپرٹی کی قیمت کم از کم چار ملین پائونڈز ہے جس کا مالک وفاقی وزیر فیصل واوڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے عمران خان سے این آر او حاصل کرکے اور ان کی پشت پناہی سے پاکستان کے غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر یہ سب بنایا۔ اس کے علاوہ بھی فیصل واوڈا کی سات اور پراپرٹیز ہیں جو انہوں نے چائنہ کٹنگ اور کراچی کے لوگوں سے بھتہ وصول کرکے بنائی ہیں۔انہوں نے چیئرمین نیب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں اور اس چور سے رسیدیں لیں۔