بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں چودہویں جیپ ریلی میر نادر مگسی نے جیت لی
بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں چودہویں جیپ ریلی میر نادر مگسی نے جیت لی، صاحبزادہ سلطان گاڑی خراب ہونے کے باعث ریس پوری نہ کرسکے۔کچے اور مٹیالے ٹریک پر دھول اڑاتی گاڑیاں جھل مگسی کے دو سو پانچ کلومیٹرٹریک پرڈرائیورز کا کڑا امتحان لیتی رہیں۔پری پیڈ کیٹگری میں انتیس ڈرائیورز نے شرکت کی مگرمیر نادر مگسی نے فاصلہ دو گھنٹے چھ منٹ میں طے کرکے ریس اپنے نام کرلی۔پری پیڈ کیٹگری میں صاحبزادہ سلطان کی گاڑی جواب دے گئی جس کی وجہ سے وہ ریس مکمل نہ کرسکے۔خواتین کی ریس تشنا پٹیل نے مقررہ فاصلہ کم وقت میں طے کر کے جیت اپنے نام کرلی۔