پیراگون سکینڈل کے مرکزی ملزم کو دل کی تکلیف
پیراگون سکینڈل کے مرکزی ملزم دل کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگون سکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر امین بٹ اس وقت نیب کی تحویل میں ہیں ۔ قیصر امین بٹ کو رات دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی) منتقل کیا گیا ، پی آئی سی میں قیصر امین بٹ کے ابتدائی ٹیسٹ کر لیے گئے۔ قیصر امین بٹ پی آئی سی کے بیڈ نمبر 26 پر زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم قیصر امین بٹ کا علاج کر رہی ہے۔ قیصر امین بٹ جوڈیشل حراست میں ہیں۔ واضح رہے کہ پیراگون سوسائٹی کیس میں گرفتار قیصر امین بٹ نے باقاعدہ طور پر وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164کے تحت بیان ریکارڈ کروانے کے بعد احتساب عدالت نے قیصر امین بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ملزم نے نیب کی جانب سے قیصر امین بٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کی عدالت میں لایا گیا جہاں ملزم نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرایا تھا اور کہا کہ پیراگون سوسائٹی کے اصل مالک خواجہ سعد اور خواجہ سلمان ہیں، خواجہ برادران نے ندیم ضیا اور مجھے پیراگون میں ففٹی ففٹی کا حصہ دار بنایا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ ندیم ضیا کا 50 فیصد خواجہ برادران کو جاتا تھا، بعد ازاں، قیصر امین بٹ کو احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا۔