جو کراچی کے باپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری۔ ایسانہ ہومجھے خودبلڈوزرلیکرنکلناپڑے
وفاقی وزیر فیصل واوڈانے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ، عدالتی حکم کی آڑمیں پی ٹی آئی ووٹرز کی املاک کونقصان پہنچایاگیا،جو کراچی کے باپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری۔ ایسانہ ہومجھے خود بلڈوزرلے کرنکلنا پڑے۔کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی آڑمیں پیسے کی لین دین اورڈرامے بازی ہورہی ہے، املاک گراکرکہاجارہاہے یہ نئے پاکستان کی قیمت ہے۔گیس بحران کے حوالے سے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سی این جی بحران کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعدسی این جی صوبائی معاملہ ہے، ایسے بحرانوں کی وجہ سے ہی اٹھارویں ترمیم کیخلاف ہوں ، جس کے سبب ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، جتنے اختیارات ہے ان کا استعمال کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیرنے کہا کہ کوشش ہے اپنے لیڈر کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کریں، پڑھالکھاآدمی ہوں بہت کچھ چلاسکتاہوں، عمران خان کی ڈانٹ ڈپٹ سر آنکھوں پر ملک کے دفاع کے لئے کچھ بھی اٹھانا پڑے یا چلاناپڑے مجھے شرم نہیں۔لندن میںجائیداد سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر برہم ہوگئے اور ن لیگ کے رہنما عابدشیر علی کو پاگل قراردیتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر نشے میں دھت ہوکر بکواس کرتے ہیں۔ہرعمارت کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں کہ یہ فیصل واوڈاکی ہے ، اپنے خیراتی فنڈسے عابدشیرعلی کاعلاج کراؤں گا۔