سکھر بیراج سے نکلنے والے تمام کینال بند کرنے کا اعلان
سکھر: سکھر بیراج سے نکلنے والے تمام کینال بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، کینال 6 جنوری سے 20 جنوری تک بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرول روم سکھر بیراج کا کہنا ہے کہ 6 جنوری سے 20 جنوری تک بیراج سے نکلنے والے تمام کینال بند رہیں گے، اور بیراج کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔ کنٹرول روم کے مطابق سالانہ صفائی اورمرمت کے سلسلے میں کینال بند اور بیراج کے دروازے کھولے جائیں گے، دریائے سندھ سے پانی کم ہونے سے سکھر میں پینے کے پانی کی قلت ہوگی، متعلقہ اداروں کو سالانہ پانی بندش کی اطلاع کر دی گئی ہے، انچارج کنٹرول روم کا کہنا تھا کہ پینے کے پانی کے متبادل کا انتظام کیا جائے۔