صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس کی کارروائی، 9 کلو ہیروئن برآمد
صوابی : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس نے کارروائی کے دوران 1 ملزم کو گرفتار کرکے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب ایکسائز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ دوسری جانب ایکسائز انٹیلی جنس نے صوابی میں تھانہ تور ڈھیر کی حدود میں ایک اور کارروائی کے دوران 2 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرکے 18 کلو چرس برآمد کرلی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے رنگ روڈ پھندو چوک کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی آتی دکھائی دی جسے تلاشی کے روکا گیا، اس دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 48 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم ذاکر اللہ سکنہ باڑہ کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ چرس پنجاب اسمگل کی جانی تھی۔