ایبٹ آباد میں گھر میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق
ریسکیو حکام کے مطابق حویلیاں تھانہ کی حدود رجوعیہ میں گھر کے ایک کمرے میں گیس کا ہیٹر لگا تھا،گیس بھرنے سے حادثہ پیش آیا اور 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس انسپکٹر جہانگیر،اہلیہ اور بیٹا شامل ہے۔