سیالکوٹ : صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے کوٹلی لوہاراں ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ڈاکٹر ولید ناصر چوہدری،ایم ایس ڈاکٹر شاہد اقبال اور دیگر نے استقبال کیا۔ صوبائی سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر نے او پی ڈی اور سٹاف رجسٹر کی چیکنگ کی۔ صوبائی سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر نے کہا کہ وفاقی و پنجاب حکومتیں تمام ہسپتالوں میں بہتری، کرونا اور ڈھینگی وبا سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے میں مصروف عمل ہیں، سیالکوٹ : ایم ایس شاہد اقبال نے مریضوں کی دیکھ بھال وصفائی و ستھرائی اور ہسپتال کے عملہ کی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کی ادائیگی کے بارے میں بریف کیا۔
صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا کوٹلی لوہاراں ہسپتال کا اچانک دورہ
Dec 15, 2021 | 15:16