امریکی سینٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن :امریکی سینیٹ نے سرکاری ملازمین کو حکومت کے ڈیوائسز پر ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکنے کا بل منظور کرلیا۔غیرملکی میڈیا پورٹس کے مطابق منظوری کے لیے صدر جوبائیڈن کے پاس جانے سے پہلے اس بل کو امریکی ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہونا ضروری ہے۔رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے ایوان نمائندگان سے بل منظور ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر امریکا کی مزید دو ریاستوں الاباما اور یوٹاہ نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔