پہلا عالمی میمن پریمئیرلیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سترہ فروری سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے سربراہ شعیب اسمعیل مینگوریہ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، مشرق بعید، یورپ اور افریقہ میمن چیپٹر کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقابلے میں میمن نوجوانوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرباسط علی پاکستانی ٹیم کے کوچ اور فرسٹ کلاس کرکٹر اویس پاستہ ٹیم کے کپتان ہونگے، ایونٹ کا فائنل تییس فروری کو پریما داسااسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔