پاکستان اورایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کے معاہدے پردستخط آج ہوں گے.
مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم نے کہا ہے کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو مکمل کرنے کے حوالے سے معاہدے پردستخط آج ہوں گےانکا کہنا تھا کہ پاکستان سے ایران تک گیس لائن بچھانے کا معاہدہ ایرانی سرکاری کمپنی تدبیر اور پاکستانی سرکاری کمپنی انٹر اسٹیٹ گیس کمپنی کے درمیان ہو گا۔ منصوبے کی تکمیل سے یومیہ پچہتر کروڑ مکعب فٹ گیس پاکستان آئے گی اور یہ معاہدہ پچیس سال کیلئے ہوگا جس میں پانچ سال کی توسیع بھی ہوسکے گی۔