سیالکوٹ میں دیرینہ دشمنی نے دو بھائیوں کو موت کی نیند سلا دیا، تیسرابھائی زخمی ہوگیا.

سیالکوٹ میں کیبل کا تنازعہ خونی رنگ اختیار کرچکاہے،،،تھانہ سول لائن کی حدود خواجہ صفدر روڈ پرمسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے دو بھائی شہبازاوررحیم جاں بحق جبکہ مرتضیٰ شدید زخمی ہوگیا. پولیس نےموقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو گورنمنٹ علامہ اقبال کالج منتقل کردیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں. عینی شاہدین کے مطابق ملزمان دو موٹرسائیکلوں پر سوارتھےجو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے. پولیس ک مطابق کیبل کے جھگڑے میں اب تک چودہ افراد زندگی کی بازی ہارچکےہیں.