سپریم کورٹ نے حکومت کی غفلت کے باعث کم پیداوارپر آئی پی پیز کوجرمانے نہ کرنے کا حکم دے دیا، اٹارنی جنرل اوروزارت پانی و بجلی کونوٹس جاری کردیئے گئے.
جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے آئی پی پیز کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی، آئی پی پیزکےوکیل خالدانور نے دلائل دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود حکومت نےواجبات کی ادائیگی سے متعلق بیان حلفی پرعمل نہیں کیا، واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث آئی پی پیز استعداد سے کم بجلی پیدا کر رہی ہے. خالد انورایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ واجبات ادا کرنےسے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے. سپریم کورٹ نے حکومت کی غفلت کے باعث کم پیداوار کرنے پر آئی پی پیز کو جرمانے نہ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے پر اٹارنی جنرل اور وزارت پانی و بجلی کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت انیس فروری تک ملتوی کر دی.