مردان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔

مردان پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کا قافلہ کالج چوک سے گزررہا تھا،اسی دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،تاہم وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور ان کے قافلے میں شامل دیگر افراد محفوظ رہے۔ بعد میں سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کیئے، حملہ آور کی عمر سولہ سے سترہ سال بتائی جاتی ہے ،امیرحیدرہوتی کو مردان میں پیرا نوپارک میں جلسے سے خطاب کرنا تھا اور انہیں جلسہ گاہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچنا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث وہ بذریعہ گاڑی جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے امیر حیدر ہوتی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد حوصلے پست نہیں کرسکتے۔