مسلم لیگ نون میں شامل ہونے والوں نے پیپلز پارٹی نہیں بلکہ زرداری لیگ کو خدا حافظ کہا۔نگران وزیراعظم کے لئے ایک نام پر اتفاق ہوگیا۔ چوہدری نثار علی خان

ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں شامل ہونے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے پیپلز پارٹی کو نہیں بلکہ زرداری لیگ کو خیر باد کہا ہے، پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کے ساتھ ہی دفن ہوگئی تھی۔آئندہ سال انتہائی جدوجہد کا سال ہوگا، اگر موقع ملا تو عوامی خدمت کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے آنیوالوں کو بھی عوامی خدمت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔ نگران وزیراعظم کے حوالے سے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ اس حوالے سے ایک نام پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ دوسرے نام کے لئے مشاورت جاری ہے اورتحریک انصاف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اتحادی کانفرنسیں بلا رہے ہیں لیکن حکومت نے تبصرہ تک نہیں کیا جبکہ مذاکرات کے لئے طالبان کی پیش کش پر بھی اس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔