گلے میں ڈور پھرنے سے وقت ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر شبیرعلی میو شدید زخمی
لاہورکے علاقے والٹن میں صبح ساڑھے سات بجے اپنے گھر سے ڈیوٹی پر آنے والے وقت ٹی کے نیوز پروڈیوسر شبیرعلی میو گلے میں کیمیکل ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگئے، جو اپنی مدد آپ کے تحت جنرل اسپتال پہنچے، ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی- وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی سخت احکامات کے باوجود شہر میں پتنگ بازی جاری ہے جس پرپولیس خاموش تماشائی کا کردارادا کررہی ہے، آج چھٹی کے روز بھی تھانہ فیکٹری ایریا کی حددود میں پتنگ بازی کے بعد یہ واقعہ پیش آیا جبکہ اس واقعہ کا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کوئی نوٹس نہیں لیا اورنہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا-