امریکی ریاست فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ،17 افراد ہلاک ،20زخمی
امریکی ریاست فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ،17 افراد ہلاک ،20زخمی
سیکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرےمیں لےلیا
پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا
امریکی صدر کوفلوریڈا سکول میں فائرنگ کے واقعےسےآگاہ کردیاگیا:خبرایجنسی
امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی واقعے کی شدید مذمت
امریکی ریاست فلوریڈا میں سابق طالبعلم نے سکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے سترہ افراد ہلاک بارہ سے زائد زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق انیس سالہ سابق طالب علم نکولس کروز اسکول کے اندر گھسا، الارم بجایا اور بھگدڑ مچنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سترہ افراد موقع پر ہی ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے
پولیس نے دو گھنٹے کے دوران آپریشن کرکے حملہ آور گرفتار کرلیا ۔ پولیس اور امدادی اداروں نے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے منتقل کیا،، مسلح شخص کی شناخت نکولس کروز کے طور پر کی گئی ہے، جو اسکول کا طالب علم ہے جسے نامعلوم انضباطی وجوہ کی بنا پر نکالا گیا تھا
سیکیورٹی فورسز نے سکول کی تلاشی کے بعد علاقہ کلیئر قرار دیدیا، سکول انتظامیہ نے واقعے پر سوگ کا اعلان کیا ہے