کویت میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں تیس ارب ڈالرز کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں
عراق میں جنگ کے دوران تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کیلئے پڑوسی ممالک نے امداد دینا شروع کردی ،، تباہ کاریوں کے بعد تعمیرِ نو کے لیے کویت میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں تیس ارب ڈالرز کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں،، کانفرنس میں ترکی نے اپنے پڑوسی ملک کو سب سے زیادہ امداد دینے کا وعدہ کیا ہے،، اور اس نے عراق کو کریڈٹ کی شکل میں پانچ ارب ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے،میزبان ملک کویت کے امیر نے عراق کو ایک ارب ڈالرز کا قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کی جائے گی،،سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالرز اور قطر نے ایک ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے،، اور کویت میں قائم عرب فنڈ نے کہا ہے کہ وہ آیندہ برسوں کے دوران میں عراق میں انفر ااسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی رقم دے گا،،