پاکستان اور امریکہ کے ملکر کام کرنے کادونوں نے فائدہ اٹھایا۔ اعزاز احمد چوہدری
امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ نے جب ملکر کام کیا تو دونوں کو فائدہ ہوا۔آج کل افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان غلط فہمیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات اظہار اعزاز چوہدری نے لاس اینجلس میں نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر دیکھا یہ گیا ہے کہ جب پاکستان اور امریکہ نے ملکر کام کیا دونوں ملکوں نے اس سے فائدہ اٹھایا۔یہ بھی درست ہے کہ ہمارے تعلقات میں اتار چڑھائو بھی آیاہے۔جس طرح آج کل افغانستان کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں ہیں۔پاکستان کے حوالے سے بات کی جاتی ہے وہ غلط فہمیاںدور کرنے کی ضرورت ہے۔