سرمائی اولمپکس: تمغہ جیتنے پرخاتون کینیڈین کھلاڑی کو دھمکیاں
سرمائی اولمپکس سے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون ایتھلیٹ کم بوٹن کو میڈل جیتنے پر انٹرنیٹ پر قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔خاتون ایتھلیٹ شارٹ ٹریک اسکٹنگ 500میٹر میں کانسی تمغہ جیتاتھا ۔انھیں یہ تمغہ جنوبی کوریا کی ایتھلیٹ چوئی کن جیونگ کی اس مقابلے میں نااہلی کے بعد ملاتھا۔کینیڈین 23سالہ ایتھلیٹ کو مشتعل جنوبی کوریا کے شائقین نے آن لائن دھکمیوں کانشانہ بنایاجس پر انھیں اپنے سوشل میڈیا اکانٹس بلاک کرنے پڑے۔واقعے پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی بیان جاری کیاگیاجس میں عوام کو کھلاڑیوں کا احترام کرنے کی درخواست کی گئی۔