پلوامہ حملے کی ذمہ داری پاکستان پرعائد کرنادرست نہیں ہے:فاروق عبداللہ
مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ پلوامہ میں گزشتہ روز کے حملے کی ذمہ داری پاکستان پرعائدکرناغلط ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہدمقامی ہے لیکن بھارت نے کشمیرمیں تمام ترصورتحال کاہمیشہ پاکستان کوموردالزام ٹھہرایا۔ انہوں نے کہاکہ یہ درست اقدام نہیں ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ اگر بھارت نے کشمیرکے دیرینہ تنازعہ کوحل نہ کیاتو اس طرح کے واقعات رونماہوتے رہیں گے۔ انہوں نے بھارت پرواضح کیاکہ یہ معاملہ طاقت کے اندھادھنداستعمال سے حل نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کاپائیدارحل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔