چترال کے جنت نظیر وادی مڈگلشٹ میں پہلی بار سنو سکینگ کا تین روزہ تہوار شروع
چترال کے جنت نظیر وادی مڈگلشٹ میں پہلی بار سنو سکینگ کا تین روزہ تہوار شروع ۔ سنو سکینگ فیسٹیویل میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لینا تھا مگر مسلسل بارش اور برف باری کے بعد اکثر راستے بند ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے اس کھیل کو سرکاری طور پر منانے سے گریز کرکے اسے ملتوی کیا ہے تاہم اس کھیل کو مقامی طور پر کھیلا جاتا ہے۔ ہندوکش سنو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ محمد حشام الملک نے بتایا کہ اس کھیل کو بڑے پیمانے پر منانے کا پروگرام تھا مگر موسم نے ساتھ نہیں دیا اس لئے اسے مقامی طور پر منایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کھیل جمعہ کے روزسے اتوار تک جاری رہے گا اور اس میں مقامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں تاہم مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے باہر سے بھی چند کھلاڑی آئیں۔ واضح رہے کہ وادی مڈگلشٹ کے پہاڑی علاقہ قدرتی طور پر سنو سکینگ کیلئے نہایت موزوں ہے اور یہاں پہلے بھی مقامی لوگ سنو سکینگ کھیلتے تھے مگر اس بار اسے بڑے پیمانے پر کھیلنے کا پروگرام تھا۔