پی ایس ایل 4: کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن 4 میں کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے شاندار افتتاح کے بعد آج 2 میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ دبئی کے اسٹیڈیم میں پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا ہے جس کے لیے کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر گئی ہیں اور مقابل کو پچھاڑنے کے لیے بے چین ہیں۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بیٹنگ وکٹ کے لیے اچھی ہے، بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں سکندر رضا، روی بوپارہ، کولن انگرام، محمد عامر، لیونگ اسٹون، عامر یامین، ابرار احمد، علی عمران، اویس رضا، بابر اعظم، افتخار احمد، سہیل خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔