مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، چھ افراد جاں بحق، 11 زخمی
پنڈی فتح جنگ روڈ قطبال ٹول پلازہ کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اورگیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ قطبال فتح جنگ کے قریب راولپنڈی جانے والی مسافر وین ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے ڈمپر سے ٹکراگئی۔ افسوسناک حادثے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہ