ٹڈی دل کے حملے پر قابوپانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی:خسرو
قومی تحفظ خوراک کے وزیرخسروبختیارنے کہاہے کہ ملک میں فصلوں پرٹڈی دل کے حملے پر قابوپانے کے لئے ایک سواٹھائیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوج اورشہری ہوابازی کا ادارہ بھی پیرسے شروع ہونے والی اسپرے مہم میں حصہ لیں گے۔ مہم کے دوران بلوچستان میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں سپرے کیاجائے گا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ٹڈی دل نے ملک کاایک بڑاحصہ تباہ کردیاہے تاہم فصلوں پراس کے مزیدحملوں سے بچنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خوراک کاعالمی ادارہ بھی ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے پاکستان کوتکنیکی اور تذویراتی تعاون فراہم کرے گا