نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کو19 فروری کو طلب کرلیا
قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو19 فروری کو طلب کرلیا،رانا ثنااللہ کو فیملی ارکان کی جائیدادوں کی تفصیلات لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثنااللہ کو19 فروری کو طلب کرلیا،رانا ثنااللہ کو فیملی ارکان کی جائیدادوں کی تفصیلات لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے 2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پر فارمہ سے متعلق بھی وضاحت طلب کرلی ،نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جائیدادیں بنانے کیلئے ذرائع آمدن کیا تھا؟ وضاحت دیں۔