بھارت ترک صدر کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر آگ بگولا
ترک صدر طیب رجب اردوان کامقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بات کرنا بھارت کو ایک آنکھ نہ بھایا۔بھارت نے کہاہے کہ کشمیرہماراداخلی معاملہ ہے ،کسی کو اس پر بولنے کا حق نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ترک صدر کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر آگ بگولا ہوگیابھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ترکی کی قیادت کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے،کشمیرہماراداخلی معاملہ ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مذاکرات کے ذریعے کشمیر کا حل، اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔