انتہائی بڑے سائز کا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا۔ ناسا
امریکی خلائی تحقیقی ادارہ ’نیشنل ایرو ناٹکس اینڈ اسپیس ایڈ منسٹریشن ‘ناسا کا کہنا ہے کہ انتہائی بڑے سائز کا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا۔غیر ملکی خبر رسا ادارے کے مطابق ناسا کے مطابق زمین کے قریب سے گزرنے والے سیارہ کی لمبائی ساڑھے تین ہزارفٹ ہے، جبکہ یہ زمین سے 35 لاکھ 90 ہزار میل کے فاصلے سے گزرے گا۔ناسا کا کہنا ہے کہ زمین کے قریب سے گزرنے والے سیارچے سے زمین کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔