ہیٹی کے یتیم خانے میں آتشزدگی ، 15 بچے ہلاک
ہیٹی میں امریکی مسیحی تنظیم کے زیرانتظام ایک یتیم خانے میں آتشزدگی کے واقعے میں 15 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔آتشزدگی کی وجوہات کاپتہ چلانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں تاہم یتیم خانے کے عملے اور موجودبچوں کی اطلاعات میں کہاگیاہے کہ عمارت میں روشنی کے لئے بجلی کے بجائے موم بتیاں استعمال کی جارہی تھیں