اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز اتوار کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز افغان پناہ گزینوں کے بارے میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے اتوارکوپاکستان پہنچ رہے ہیں۔وہ پاکستان میں اپنے چارروزہ قیام کے دوران صدرمملکتاوروزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، وہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ان ملاقاتوں میں جموں وکشمیرکے تنازعے کے پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔سیکرٹری جنرل کی دوسری مصروفیات میں ارکان پارلیمنٹ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اورنوجوانوں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں،وہ پائیدارترقی، ماحولیاتی تبدیلی اور قیام امن کی کارروائیوں کے موضوع پرخصوصی خطاب بھی کریں گے۔سیکرٹری جنرل ایک روز کے لئے لاہوربھی جائیں گے وہ گردوارہ کرتارپورصاحب کابھی دورہ کریں گے۔