کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجوہات کے حوالے سے تمام مفروضوں پر مزید تجزیے کیے جارے ہیں،عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی ابتداء کے حوالے سے تمام مفروضوں پرغور کیاگیا ہے۔جنیوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل Tedros Adhanom Ghebreyesus نے کہا کہ ووہان میں ان کی ٹیم وائرس کے ذریعے کی نشاندہی کرنے میں ناکام رہی۔TEDROS نے کہاکہ کمیشن کی تحقیقات پرمبنی جامع رپورٹ چند ہفتوں میں منظر عام پر لائی جائے گی ۔