وزیراعظم عمران خان نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا جو وعدہ کیا اسکی تکمیل کیلئے وزیراعلی پنجاب بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزیراعظم عمران خان نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا جو وعدہ کیا اسکی تکمیل کیلئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقامات ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ سے علاقے کی قسمت بدلے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملےگا۔ سائٹ سیئنگ بس سروس اور چولستان جیپ و بائیک ریلی سے ان دور افتادہ علاقوں کیطرف سیاحتی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔ لاچار PDMٹولہ یونہی دربدر ٹکریں مارتا رہیگا جبکہ ہم عوامی خدمت و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے