لاچار پی ڈی ایم ٹولہ یونہی دربدر ٹکریں مارتا رہے گا، فردوس اعوان
لاہور : معاون خصوصی فردوس اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیاحت کے فروغ سے علاقے کی قسمت بدلے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔