پاک فوج کے زیراہتمام چولستان میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی کے زیراہتمام چولستان میں میڈیکل آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مفت علاج ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزٹیم نے چولستان میں مریضوں کا طبی معائنہ کیا، آرمی کی جانب سےاحمدپورشرقیہ، چنن پیر اوردین گڑھ میں کیمپ لگائے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ ایکسرے اور لیب سہولتوں سے لیس تھے۔