وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا الیکشن کمیشن کو خط
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، خط موقف اختیار کیا گیا کہ چودہ فروری کو وزیر اعلیٰ نے سینیٹ میں سندھ سے ووٹوں سے زیادہ دس نشستیں حاصل کرنے کا بیان دیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایسا بیان دے کر الیکشن رولز کی خلاف ورزی کی۔ ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دے کر وزیر اعلیٰ نے ثابت کیا کہ وہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث ہیں۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے بیان کو سپریم کورٹ میں بطور ثبوت پیش کیا جائے گا۔ خط میں حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعلیٰ سندھ کو صوبائی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا