سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 9 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔جنرل نشست پر پانچ اور خواتین کی مخصوص نشست پر چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔تحریک انساف کی جانب سے جنرل نشست پر حفیظ شیخ،سید علی بخاری اور فرید الرحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پی ڈی ایم کی جانب سے جنرل نشست پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔