آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 111روپے 90 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت 116 روپے07 پیسے ، مٹی کےتیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت79 روپے23 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کر دی تھی جس کے بعد قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔